Love shayari heart touching shayari image status

Spread the love

ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں love shayari
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں

گھر رہئیے 🙏🙏 محفوظ رہئیے

ہم وقت دکھ کر یارنہیں بدلتے
ہم یار کے کہنے پر وقت بدل دتے ہیں

Love shayari heart touching shayari image status

دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
اک تم نہیں ہوتے تو ہر شے میں کمی ہوتی ہے

https://shayari-urdu-hindi.com/shayari-hindi-shayari-urdu-2-line-shayari-best-shayari/

انا کا بوجھ کبھی جسم سے اتار کے دیکھ
مجھے زباں سے نہیں روح سے پکار کے دیکھ

میری زمین پہ چل تیز تیز قدموں سے
پھر اس کے بعد تو جلوے مرے غبار کے دیکھ

یہ اشک دل پہ گریں تو بہت چمکتا ہے
کبھی یہ آئنہ تیزاب سے نکھار کے دیکھ

نہ پوچھ مجھ سے ترے قرب کا نشہ کیا ہے
تو اپنی آنکھ میں ڈورے مرے خمار کے دیکھ

ذرا تجھے بھی تو احساس ہجر ہو جاناں
بس ایک رات میرے حال میں گزار کے دیکھ

ابھی تو صرف کمال غرور دیکھا ہے
تجھے قسم ہے تماشے بھی انکسار کے دیکھ

Love shayari heart touching shayari image status

قربت بھی نہیں دل سے اتر بھی نہیں جاتا

وہ شخص کوئی فیصلہ کر بھی نہیں جاتا

آنکھیں ہیں کہ خالی نہیں رہتی ہیں لہو سے

اور زخم جدائی ہے کہ بھر بھی نہیں جاتا

وہ راحت جاں ہے مگر اس در بدری میں

ایسا ہے کہ اب دھیان ادھر بھی نہیں جاتا

ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافر

پاؤں بھی ہیں شل شوق سفر بھی نہیں جاتا

دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہے

اور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا

پاگل ہوئے جاتے ہو فرازؔ اس سے ملے کیا

اتنی سی خوشی سے کوئی مر بھی نہیں جاتا

جانے والے کو کون روکے بھلا
وہ روکتا نہی ،پیچھے مڑتا نہیں!

جو تو مجھے چھوڑ کر چلی گئ۔۔
مجھ سےتو جیسےدنیاہی روٹھ گئ!

رخ دنیا والوں نے بھی ایسامو ڑ لیا
سچ بولنے پہ لوگوں نے اکیلا چھوڑ دیا!

پڑھایا تھاسبق تو نے جو مجھے دن رات!
وہ سب پڑھالیکن کتاب تیری بند ہونےکے بعد!

وہ جو تو کہتی تھی کہ صبر کر خاموش ہو جا!!
چپ ہی رہ گئ میں،اکیلے رہ جانے کے بعد!

وقت سے پہلے بڑا کردیااسوقت نے
ہاں تیرے کھو جانے کے بعد!!!

تیری ہر تمناپوری ہوئ۔۔۔
ہاں تیری بند آنکھوں کے ساتھ!!

تجھے یاد کیا زمانے نے بہت۔۔
ہاں تیرے چلے جانے کے بعد!!

تو نے تمناتو نہ کی تھی مرنے کبھی۔۔۔
موت جیت گئ مگر تجھےہرانے کے بعد!!!

ہر گھڑی ،ہر لمحہ،تجھے ہی سوچا،تجھے ہی دیکھا۔۔
افسوس مگر تیرے ختم ہونے کے بعد!!!!!!

               🍁  🍁  🍁  🍁  🍁  🍁 

وہ لڑکی شاید پاگل تھی
کیا صبر تھا اس دیوانی کا
کیا ضبط محبت کرتی تھی
آنکھوں میں نیم نشہ سا تھا
باتوں سے دیوانی لگتی تھی
ھمراز نہ تھا اس کا کوئی
بس رب سے باتیں کرتی تھی
دن رات ھی گم صم رہتی تھی
کچھ شرم وحیا کا پیکر تھی
کچھ نرم مزاج وہ دکھتی تھی
اک شام کے آنچل میں اکثر
جذبات چھپائے رکھتی تھی
ڈرتی تھی جدا ھونے سے
یا پیار سے شاید ڈرتی تھی
ھے رشک مجھے اس پاگل پہ
کیا خوب محبت کرتی تھی
ھمراز نہ تھا اس کا کوئی
بس رب سے باتیں کرتی تھی۔۔
🍁 🍁 🍁 🍁 🍁 🍁 🍁

Leave a Reply

Your email address will not be published.