دل حسرت زدہ میں ایک شعلہ سا بھڑکتا ہے
محبت آہیں بھرتی ہے تمنائیں ترستی ہیں

کوئی دیکھے بھری برسات کی راتوں میں حال اپنا
گھٹا چھائی ہوئی ہوتی ہے اور آنکھیں برستی ہیں

https://shayari-urdu-hindi.com/2-line-poetry-in-hindi-urdu-sad-poetry/

نشۂ خواب میں مدہوش ہے ساری دنیا
ہر طرف چھٹ گئے ہیں ظلمت شب کے پردے

رات ویران ہے اور میں یہ دعا کرتا ہوں
میرے دل میں جو خلا ہے اسے کوئی بھر دے

Ghazals sad love urdu sad ghazals shayariحال دل سب سے چھپانے میں مزہ آتا ہے
آپ پوچھیں تو بتانے میں مزہ آتا ہے

روشنی بوجھ سی لگتی ہے شب ہجراں میں
ہاں مگر دل کو جلانے میں مزہ آتا ہے

جس کے کچھ تار الجھ جاتے ہیں دل کی صورت
بس اسی ساز پہ گانے میں مزہ آتا ہے

جاں بچانے کا تصور بھی برا لگتا ہے
عشق میں جان گنوانے میں مزہ آتا ہے

یاد کر کر کے وہ گرمی کی بھری دوپہریں
پہلی بارش میں نہانے میں مزہ آتا ہے

Ghazals sad love urdu sad ghazals shayari

پانی لے سکتے ہیں دریا سے مگر کوزے میں ہم
بہتے دریا کی روانی بند کر سکتے نہیں

شعر یوں کہنے کو کہہ لیں لیکن اختر سچ یہ ہے
دل کے محسوسات کو لفظوں میں بھر سکتے نہیں

گوشۂ باغ کی ملاقاتیں
اور راز و نیاز کی باتیں

اے دل ارمان رہ نہ جائے کوئی
پھر نہ ہوں گی نصیب یہ راتیں

آئے تھے اگر تو دل لبھاتے جاتے
آنا تھا نہ یوں تو پھر نہ آتے جاتے

دہراؤں تو آتا ہے کلیجہ منھ کو
کچھ یاد ہے کیا کہا تھا جاتے جاتے

دیکھ مجھے طبیب آج پوچھا جو حالت مزاج
کہنے لگا کہ لا علاج بندہ ہوں میں خدا نہیں

چہرہ ترا بھی زرد ہے آہ لبوں پہ سرد ہے
یہ تو میاں وہ درد ہے جس کی کوئی دوا نہیں

الٰہی اس کو محبت سے کچھ تعلق ہے
جو اس طرح سے سناتا ہے نغمۂ رنگیں

جہاں رباب کی آواز کان میں آئی
کسی کی یاد نے سینے میں بجلیاں بھر دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *