Love shayari romantic shayari ghazals best shayari
Love shayari romantic shayari ghazals best shayari
کہنے میں نہیں ہیں وہ ہمارے کئی دن سے
پھرتے ہیں انہیں غیر ابھارے کئی دن سے
جلوے نہیں دیکھے جو تمہارے کئی دن سے
اندھیرے ہیں نزدیک ہمارے کئی دن سے
بے صبح نکلتا نہیں وو رات کو گھر سے
خورشید کے انداز ہیں سارے کئی دن سے
ہم جان گئے آنکھ ملاؤ نہ ملاؤ
بگڑے ہوئے تیور ہیں تمہارے کئی دن سے
کس چاک گریباں کا کیا آپ نے ماتم
کپڑے بھی نہیں تم نے اتارے کئی دن سے
دیوانہ ہے سودائی ہے فرماتے ہیں اکثر
ان ناموں سے جاتے ہیں پکارے کئی دن سے
دل پھنس گیا ہے آپ کی زلفوں میں ہمارا
ہیں بندۂ بے دام تمہارے کئی دن سے
منہ گال پے رکھ دیتے ہیں سوتے میں چمٹ کر
کچھ کچھ تو حیا کم ہوئی بارے کئی دن سے
مہندی بھی ہے مسی بھی ہے لاکھا بھی ہے لب پر
کچھ رنگ ہیں بے رنگ تمہارے کئی دن سے
ڈر سے ترے کاکل کے نہیں چلتے ہیں رستہ
دم بند ہیں اس سانپ کے مارے کئی دن سے
آخر مری آہوں نے اثر اپنا دکھایا
گھبرائے ہوئے پھرتے ہو پیارے کئی دن سے
کس کشتۂ کاکل کا رکھا سوگ مری جاں
گیسو نہیں کیوں تم نے سنوارے کئی دن سے
پامال کرو گے کسی وارفتہ کو اپنے
اٹکھیلیاں ہیں چال میں پیارے کئی دن سے
اک شب مرے گھر آن کے مہمان رہے تھے
آئے نہیں اس شرم کے مارے کئی دن سے
پھر شوق سے کیا اس بت عیار سے بگڑی
ہوتے نہیں باہم جو اشارے کئی دن سے
https://shayari-urdu-hindi.com/shayari-hindi-shayari-urdu-2-line-shayari-best-shayari/
https://cacke-recipe.com/coconut-spice-tart-all-recipe-homemade-recipe
Love shayari romantic shayari ghazals best shayari
یہ جہان مہ و انجم ہے تماشا مجھ کو
دشت دینا تھا بہ اندازۂ سودا مجھ کو
اب تو خود شاق ہے یہ ہستی بیجا مجھ کو
پھونک دے پھونک دے اے برق تماشا مجھ کو
میرا آئینۂ فطرت ہے عجب آئینہ
نظر آتا ہے ترا چہرۂ زیبا مجھ کو
ترا جلوہ ترا انداز ترا ذوق نمود
اب یہ دنیا نظر آتی نہیں دنیا مجھ کو
اب وہی شعلۂ بے تاب ہے رگ رگ میں مری
پھونکے دیتی تھی کبھی تابش مینا مجھ کو
ہمہ تن ہستی خوابیدہ مری جاگ اٹھی
ہر بن مو سے مرے اس نے پکارا مجھ کو
اب وہی چشم فسوں کار مجھے بھول گئی
کس محبّت سے کیا تھا تہ و بالا مجھ کو
کون سی بزم سے آتے ہیں جوانان چمن
خاک میں لے کے چلا ذوق تماشا مجھ کو
جس نے افتادگی خاک کی نعمت بخشی
اب اٹھائے گی وہی برق تجلّی مجھ کو
لالہ و گل کا جگر خون ہوا جاتا ہے
سب سمجھتے ہیں جو ناکام تماشا مجھ کو
توڑ ڈالے مہ و خورشید ہزاروں میں نے
اس نے اب تک نہ دکھایا رخ زیبا مجھ کو
بوئے گل بن کے کبھی نغمۂ رنگیں بن کے
ڈھونڈ لیتا ہے ترا حسن خود آرا مجھ کو
علم و حکمت کا ہے اس دور میں آوازہ بلند
لا کے دینا تو ذرا ساغر و مینا مجھ کو
ایک میرا ہی فسانہ ز ازل تا بہ ابد
یوں نہ کرنا تھا مرے سامنے رسوا مجھ کو
میں سمجھتا تھا مجھے ان کی طلب ہے اصغر
کیا خبر تھی وہی لے لیں گے سراپا مجھ کو
A huge collection of shayari-urdu.hindi sad shayari love shayari aqwal e zareen urdu hindi quotes romantic shayari heart touching urdu shayari hindi shayari 2 line poetry best shayari 2line poetry sad poetry whatsapp status shayari love sad whatsapp status shayari by shayari-urdu.hindi