love shayari photo sad shayari love status ghazals
love shayari photo sad shayari love status ghazals
شہر کا شہر اگر آئے بھی سمجھانے کو
اس سے کیا فرق پڑے گا ترے دیوانے کو
کیا کوئی کھیل ہے بے نام و نشاں ہو جانا
ویسے تو شمع بھی تیار ہے جل جانے کو
وہ عجب شخص تھا کل جس سے ملاقات ہوئی
میں ملا ہوں کسی جانے ہوئے ان جانے کو
ایک لمحہ بھی تو بے کار نہیں کٹ سکتا
ایک گتھی جو ملی ہے مجھے سلجھانے کو
یہ الگ بات کہ اک بوند مقدر میں نہ تھی
سر پہ سو بار گھٹا چھائی رہی چھانے کو
شام ہونے کو ہے جلنے کو ہے شمع محفل
سانس لینے کی بھی فرصت نہیں پروانے کو
شہزاد احمد
یہ زندگی تو کہیں ختم ہی نہیں ہوتی
اب اور کتنے دنوں یہ عذاب اٹھاؤں میں
محمد علوی
غم کے سانچے میں ڈھل سکو تو چلو
تم مرے ساتھ چل سکو تو چلو
دور تک تیرگی میں چلنا ہے
صورت شمع جل سکو تو چلو
حبیب جالب
love shayari photo sad shayari love status ghazals
کتنی بے نور تھی دن بھر نظر پروانہ
رات آئی تو ہوئی ہے سحر پروانہ
شمع جلتے ہی یہاں حشر کا منظر ہوگا
پھر کوئی پا نہ سکے گا خبر پروانہ
بجھ گئی شمع کٹی رات گئی سب محفل
اب اکیلے ہی کٹے گا سفر پروانہ
رات بھر بزم میں ہنگامہ ہی ہنگامہ تھا
صرف خاموشی ہے اب نوحہ گر پروانہ
ساری مخلوق تماشے کے لیے آئی تھی
کون تھا سیکھنے والا ہنر پروانہ
آسماں سرخ ہے سورج بھی ابھی ڈوبا ہے
ابھی روشن نہ کرو رہ گزر پروانہ
نہ سہی جسم مگر خاک تو اڑتی پھرتی
کاش جلتے نہ کبھی بال و پر پروانہ
شمع کیا چیز ہے جلتی تو کہاں تک جلتی
ابھی زندہ ہے دل بے خطر پروانہ
ہائے وہ حسن کہ جس کا کوئی مشتاق نہیں
ہائے وہ شمع کہ ہے بے خبر پروانہ
جس طرح گزرے گی یہ رات گزر جائے گی
مدتوں یاد رہے گا اثر پروانہ
ایک ہی جست میں طے ہو گئی منزل شہزاد
کتنے آرام سے گزرا سفر پروانہ
شہزاد احمد
https://shayari-urdu-hindi.com/love-shayari-photo-heart-touching-shayari-image-2/
دل و نظر پہ ترے بعد کیا نہیں گزرا
تجھے گماں کہ کوئی حادثہ نہیں گزرا
وہاں وہاں بھی مجھے لے گیا ہے شوق سفر
کبھی جہاں سے کوئی قافلہ نہیں گزرا
اگرچہ تو بھی نہیں اب دلوں کی دنیا میں
مگر یہاں کوئی تیرے سوا نہیں گزرا
ہم اب تو اس کو بھی اک حادثہ سمجھتے ہیں
خیال تھا کہ کوئی حادثہ نہیں گزرا
کبھی کبھی نظر آئی امید بھی شہزاد
ہمارا وقت کبھی ایک سا نہیں گزرا
شہزاد احمد
A huge collection of shayari-urdu.hindi sad shayari love shayari aqwal e zareen urdu hindi quotes romantic shayari heart touching urdu shayari hindi shayari 2 line poetry best shayari 2line poetry sad poetry whatsapp status shayari love sad whatsapp status shayari by shayari-urdu.hindi